اداکار اعجاز اسلم ڈرامہ سیریز”جی ٹی روڈ“کی ریکارڈنگ کروا کر کراچی واپس چلے گئے

سنیئر اداکارہ اسماءعباس، شائستہ جبیں،عنایت خان، سونیا مشعال ،کاشف محمود، خالد بٹ سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اندورن شہر کیساتھ
لاہور کے مضافات میں کام عکسبند کروایا۔ دیگر کاسٹ میں میمونہ قدوس، سنبل شاہد،ثمینہ بٹ، عثمان راج ، افراءخان، فائزہ مصطفی، اجمل دیوان شامل ہیں۔ مذکورہ سیریز کے ٹیزر ان دنوں مقامی چینل اے پلس اور سوشل میڈیا پر لانچ کردئیے گئے ہیں جنہیں پسند کیا جارہا ہے۔ہدایتکار دلاور ملک نے بتایا کہ اعجاز اسلم اس ڈرامہ سیریز میں کیرئیر کا یادگار اور منفرد کردار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ”لنڈا بازار“، ”بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ “ اور ”لال عشق“ کی طرح ”جی ٹی روڈ“ بھی ٹی وی ناظرین کو پسند آئیگا۔ اورینٹل فلمز کے بنیر تلے بننے والی اس ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر خرم ریاض، رائٹر سارہ قیوم اور کیمرہ مین شیری رانا اورہدایتکار دلاور ملک ہیں۔

شیئرکریں