فاؤنٹین ہاؤس میں سوشل ویلفئیر کے تعاون سے ڈینگی ڈینگی آگہی مہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔۔

سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر زاہد منیر سوشل ویلفیر افیسر مصباح زینب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مبشر جاوید نے خصوصی شرکت کی ۔۔

فاؤنٹین ہاؤس میں ڈینگی اگاہی مہم سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔۔
سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر زاہد منیر سوشل ویلفیر افیسر مصباح زینب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مبشر جاوید ۔ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے خصوصی شرکت کی ۔ سیمنار میں فاؤنٹین ہاؤس سٹاف سمیت طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچنے کی تدابیر بتائی گئیں ۔۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سب کو اداروں کے ساتھ مل کردار ادا کرنا ہو گا ۔فاؤنٹین ہاؤس میں ڈینگی وائرس سے بچاؤکے سپرے کو یقینی بنایا گیا ۔۔ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جنہیں صحت بخش ماحول مہیا کیا جا رہا ہے ۔۔ افسران کی دو رکنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر فاؤنٹین ہاؤس کی اندودنی اور بیرونی جگہوں کی انسپکشن کر رہی ہے ۔۔اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائیکٹر سوشل ویلفئر بیت المال مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ ستمبر سے پندرہ اکتوبر تک ڈینگی کا زور ہوتا ہے اور اسی دوران اداروں میں گھروں میں اس کی اگاہی بہت ضروری ہے ۔۔ اس موقع پر ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس کے ممبران (مریضوں) کا خیال رکھنا ہمارا اور سٹاف کا اولین فرض ہے ۔ ممبرز کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور ان کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ سیمنار کے اختتام پر شرکت کرنے والے طالبات میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

شیئرکریں