جس کا میوزک اربازخان نے دیا جبکہ اس ویڈیو کو دبئی میں شوٹ کیا گیا ہے
جس کے ڈائریکٹر ارسل خان، پروڈیوسر سرفراز بھٹہ اور پیشکش جبران خان کی ہے۔مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بے حد پسندکیا جارہا ہے۔گلوکار زوہیب اسلم کا کہنا ہے کہ کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا کیساتھ ویڈیو کا ریلیز ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس کا کریڈٹ جبران خان سمیت پوری ٹیم کو جاتا ہے۔واضح رہے کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا اس سے قبل معروف گلوکار سجاد علی کیساتھ ویڈیو کرچکے ہیں جو بے حد مقبول ہوا ۔
