اس موقع پر ہو نے والی تقریب میں جن افراد نے شرکت کی ان میں اداکار علی قریشی۔عارف حسن۔ایمان سلیمان۔عمران کھوسٹ شامل ہیں جن کے ساتھ ساتھ فلم کی پروڈیوسر کنول کھوسٹ اور آئی ایم جی سی کے شیخ عابد بھی موجود تھے۔اس موقع پر سینئر اداکار عارف حسن کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہر قسم کا مزاج رکھنے والے افراد کو پسند آئے گی۔ایمان سلیمان کا کہنا تھا کہ میں نے جس طرح کا کردار کیا ہے اور جس طرح کی یہ کہانی ہے کسی بھی فنکار کے لئے یہ بہت مشکل تھا جسے ڈائریکٹر کی محنت نے آسان بنادیا۔سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا یہ فلم پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سماجی حالات کے تناظر میں بنائی گئی ہے جس میں اہم معاشرتی برائیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔فلم کا موضوع بہت حساس ہے لیکن میں نے سچ بولا ہے اور جب سچ بولتے ہیں تو پھر خوف نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں سرمد سلطان نے کہا فلم میں ماضی کی فلم”نوکر ووہٹی دا” کے لئے لکھا خواجہ پرویز کا مشہور گیت”زندگی تماشا بنی” بھی شامل کیا ہے جس کے باقاعدہ حقوق حاصل کئے گئے ہیں ۔فلم سنسر ہوچکی ہے جسے جنوری میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ اسے جلد ہی بوسان فلم فیسٹیول میں پیش کیا جارہا ہے۔شیخ عابد نے کہا سرمد کھوسٹ نے بہت زبردست موضوع منتخب کیا ہے جس کی وجہ سے اسے ہر کوئی پسند کرے گا۔سرمد نے مزید بتایا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ اور میوزک اسلام آباد کے بینڈ ساکن نے تیار کیا ہے
