اداکار عنایت خان نے کہا ہے کہ ”جی ٹی روڈ“ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ سیریز ہوگی،

جس کا ہر کردار شائقین کی توجہ حاصل کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کی اپنی ایک زندگی اور خوبصورتی ہے جو ہر کسی کو اپنا گرویدہ کرلیتی ہے ۔ یہاں کی ہر گلی ،

نکڑ میں ایک نئی کہانی اور کردار دکھائی دیگا۔میں بھی اسی طرح کا ایک کردار کر رہا ہوں جس میں خود کو ڈھالنے کیلئے یہاں کے لوگوں سے ملا۔اس ڈرامہ کی تمام تر عکسبندی اندرون شہر کے حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جس میں پوری ٹیم نے ایک فیملی کی طرح کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ میر ے لئے اس لحاظ سے بھی یادگار ہے کہ اس میں سنیئر اداکارہ اسماءعباس اور خالد بٹ میرے والدین بنے ہیں جن کیساتھ کام کرکے کافی کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر دلاور ملک اور پروڈیوسر خرم ریاض کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس میگا پراجیکٹ کا حصہ بنایا۔ یاد رہے اس ڈرامہ کی رائٹر سارہ قیوم ،کیمرہ مین شیری رانا جبکہ دیگر کاسٹ میں کاشف محمود، سونیا مشال،عنایت خان،وقاص عباس،عثمان راج، مومنہ قدوس،فریحہ وسیم،شائستہ جبیں،آمنہ راہی،فروا خان، فائزہ مصطفی،ماریہ ملک، مریم شفیع،ثمینہ بٹ شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے اے پلس سے آن ائیر ہوگا۔

شیئرکریں