حرا مغل نے اپنا نیا ویڈیو ’’یاروے تیریاں اے تصویراں ‘‘مکمل کرلیا،جلد ریلیز کیا جائیگا ۔

نوجوان نسل کی نمائندہ فوک گلوکارہ حرا مغل نے اپنا نیا ویڈیو’’یار وے تیریاں اے تصویراں ‘‘ مکمل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کی ریکارڈنگ گذشتہ روز بہاولنگر میں ریگستان کے علاقے میں مکمل کی گئی جس میں ماڈل عمر اور وفا شہزادی نے ماڈلنگ کی ۔ اس گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر اور ڈی او پی نوید چوہدری تھے جبکہ اس کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیانے کی تھی اس ویڈیو کو بہت جلدسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا ۔ ایک ملاقات کے دوران حرا مغل نے بتایاکہ ان کا یہ دوسرا ویڈیو ہے اس سے قبل ان کا ایک ویڈیو’’اک میں ہوواں ‘‘ ریلیز ہوا تھا جس نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی ۔ اورانہیں امید ہے کہ ان کا یہ دوسرا ویڈیوبھی کامیابی حاصل کرے گا ۔

شیئرکریں