’’ٹرسٹ ان لو‘‘ کا کیمرہ شنگریلا کی حسین وادیوں میں اوپن کیا جائیگا ۔ نوید رضا

نئی اردو فلم’’ٹرسٹ ان لو ‘‘کا کیمرہ شنگریلا کی حسین وادیوں میں کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ہداءتکار و پروڈیوسر نوید رضانے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی نئی اردو فلم’’ٹرسٹ ان لو‘‘ کی کاسٹ مکمل کی جا چکی ہے جن میں شاہد سونو،نیناں سنیناں ،طلال قریشی،علیزہ خان،سلمان شیخ،اخترعباس انصاری،صنم چوہدری،نادیہ رشید،ہمایوں گل خان،عباس باجوہ،جانوبابا،طارق ظریف،علی انجم،سوداگر خان،ندیم ساجد،خالد مغل ودیگر نئے چہرے شامل ہیں ۔ نوید رضا نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگ کے لیئے فلم کی کاسٹ اگلے ہفتے شنگریلا کے لیئے روانہ ہوگی جہا ں پر فلم کا کیمرہ اوپن کیا جائیگا اور فلم کے سین عکسبندکرنے کے ساتھ ساتھ فلم کے گانے بھی شوٹ کیئے جائینگے ۔ نوید رضا نے مذید بتایاکہ اس فلم میں وہ نیا چہرہ شاہد سونو متعارف کروا رہے ہیں جو اس سے قبل پاکستان کے مشہور بھنگڑا گلوکار بھی ہیں اور اس فلم میں ان کے گائے ہوئے گیت بھی شامل کیئے جائینگے ۔

شیئرکریں