لائبہ خان نے بیا خان کے مستقبل کی خاطر اپنی شادی کی آفر ٹھکرادی،

ابھی بیا خان کی کامیابیوں کا آغاز ہوا ہے اس لیئے فی الحال شادی کا فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ لائبہ خان

اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے بیا خان کے فنی کیرئیر کے باعث شادی کی آفر ٹھکرادی،ابھی بیاخان کی کامیابیوں کا آغاز ہواہے شادی کرکے اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی جب بیا خان سپر سٹار بن جائیگی تب شادی کروں گی لائبہ خان کا دوٹوک جواب،تفصیلات کے مطابق لائبہ خان کے لیئے ایک بہت بڑی فیملی کی طرف سے رشتے کی آفر آئی تھی جسے لائبہ خان نے مسترد کردیا ۔ لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ابھی بیاخان کی شوبز میں کامیابیوں کا آغاز ہوا ہے اور اس نے ابھی بہت سارا کام کرنا ہے جس کی دیکھ بھال میرے ذمہ ہے اس لیئے شادی کرکے بیاخان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی،لائبہ خان نے کہاکہ یہ رشتہ بہت اچھا تھا مگر میرا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہاں جب بیاخان سپر سٹار بن جائیگی تو میں شادی کا سوچوں گی ۔ لائبہ خان نے مذید کہاکہ ان دنوں ان کے اور بیا خان کے مختلف برانڈز کے شوٹس،ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگز اور دو فلموں کی شوٹنگز کا آغاز ہو چکاہے انشاء اللہ ان کے پرستار جلد انہیں بڑی سکرین پر کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے دیکھیں گے ۔

شیئرکریں