وردہ نے مظہرراہی کے مشہور گانے’’سوہنا معشوق‘‘ پر پرفارمنس دینی شروع کردی،

ڈرامہ شائقین ان کی اس پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ۔ وردہ

فلمسٹاروردہ نے بھنگڑا کنگ مظہرارہی کے مشہور زمانہ گیت’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ پر پرفارمنس دینی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق وردہ ان دنوں محفل آڈیٹوریم میں جاری ڈرامے میں پرفارم ررہی ہیں جہاں پر ان کی ’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ پرپرفارمنس کو شائقین ڈرامہ بیحد پسند کررہے ہیں ۔ ایک ملاقات کے دوران وردہ نے بتایاکہ اس سے قبل بھی انہو ں نے بے تحاشہ گانوں پر پرفارم کیا ہے مگر جو مقبولیت انہیں مظہرراہی کے گانے’’سوہنامعشوق ہووے‘‘ پر مل رہی ہے اس سے قبل نہیں ملی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس گانے کے لیئے انہوں نے خصوصی طور پر تیاری کی ہے معروف کوریو گرافرسے اس کی تیاری کروائی ہے یہی وجہ ہے کہ میری پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جارہاہے ۔ وردہ نے مذید کہاکہ ہم پرستاروں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرفارمنس تیار کرتے ہیں تاکہ انہیں مایوسی نہ ہو ۔

شیئرکریں