سکندر خان اور کائنات رانا نے نیا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا ۔

ان کی نئی فلم’’زخم‘‘ مکمل ہو چکی ہے ان دنوں اس کی کلرنگ اور بیک گراءونڈ پر کا م جاری ہے ۔ سکندر خان،کائنات رانا

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار سکندر خان اور کائنات رانا نے اپنا نیا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس برانڈ شوٹ کو گذشتہ روز مکمل کیا گیا جس میں سکندر خان اور کائنات رانا نے ایک مشہور برانڈ کے ڈریسز پہن کر مکمل کروایاتھا ۔ ایک ملاقات کے دوران سکندخان اور کائنات رانا نے بتایاکہ اس شوٹ کو برانڈ کی لے آءوٹ اور ہورڈنگز میں استعمال کیا جائیگا اور یہ گارمنٹس کا ایک مشہور برانڈ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی نئی فلم’’زخم‘‘ مکمل ہو چکی ہے ان دنوں اس کی کلرنگ اور بیک گراءونڈ پر کا م جاری ہے انشا ء اللہ جلد سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس فلم کے زریعے وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب لیئے ہوئے ہیں جسے وہ اپنے فلم بینوں کی پسندیدگی سے پورا کریں گے ۔ اس فلم کے ہداءتکار سکندر خان ہیں جبکہ مصنف و فلمساز کائنات رانا ہیں جبکہ فلم کے مرکزی کردار بھی دونو ں ہی اداکررہے ہیں ۔

شیئرکریں