وفاجٹ نے غیر معیاری فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔

ایک نام نہاد ڈائریکٹر نے انہیں اپنی نئی فلم میں کام کی آفر کی تھی اور ساتھ پیسے بھی مانگے میں نے انکار کردیا ۔ وفاجٹ

اداکارہ وفا جٹ نے غیرمعیاری فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔ ایک ملاقات کے دوران وفاجٹ نے بتایاکہ انہیں ایک نام نہاد فلم ڈائریکٹر نے اپنی فلم کے لیئے لیڈ رول کی آفر کی تھی اور ساتھ پیسے بھی مانگے تھے جس پر میں نے انکار کردیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ نام نہاد ڈائریکٹر اس سے قبل بھی مختلف لڑکیوں سے پیسے بٹور کر انہیں اپنے پراجیکٹ سے الگ کرچکاہے اور ہربار کسی نئی لڑکی کو لیڈ رول کا لالچ دے کر پیسے بٹورتاہے ۔ وفا جٹ نے کہاکہ انہیں پتہ چل گیاتھا کہ یہ فراڈ شخص ہے اس لیئے میں نے اس کے پراجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔ اس طرح کے نان پروفیشنل لوگ انڈسٹری کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں اس لیئے حکومتی سطح پر اس کو مانیٹر کیاجائے کیونکہ ان لوگوں کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہاہے اور نئے لوگ انڈسٹری میں آنے سے گھبرا رہے ہیں ۔ وفا جٹ نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ مختلف میوزک ویڈیوز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دو ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ بھی کروا رہی ہیں بہت جلد وہ ایک بڑی کاسٹ کی فلم میں بھی مرکزی کردار اداکریں گی ۔

شیئرکریں