فلمسٹار مدھوآج سے پلازہ تھیٹر میں جلوہ گرہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مدھوکوپلازہ تھیٹر میں آج سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔ ایک ملاقات کے دوران مدھو نے بتایاکہ پلازہ تھیٹر کا قیام اسٹیج کی بحالی میں ایک اہم پیش رفت ہے ایک سوا ل کے جواب میں مدھو نے کہاکہ سینما گھروں کو تھیٹرز میں تبدیل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جس وجہ سے نئے تھیٹرزکا قیام عمل میں لایا جارہاہے جو خوش آئندہے اس سے بہت سارے فنکاروں کو اپنے فن دکھانے کے مواقع میسر ہوں گے ۔ مدھو نے کہاکہ وہ آج سے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں جس میں وہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ نئی ڈانس آءٹمز سے بھی محظوظ کرینگی ۔ فلمسٹار مدھو نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ اپنی زیرتکمیل فلموں کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ لاہور اوردوسرے شہروں کے اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔
