حنا ملک کا ’’ماواں نہ مار ربا‘‘ مکمل ،جلد ریلیز کیا جائیگا ۔

وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیرکا ٹائیٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ماواں نہ مارربا‘‘ مکمل کر لیا گیا،جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز مکمل کی گئی اس کے ویڈیو ڈائریکٹروپروڈیوسر سمیع ملک تھے جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے تیار کیا تھا ۔ ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو خصوصی طور پر ماءوں کے لیئے بنایا گیاہے جس میں انہوں نے ماں کی شان اور جن کی مائیں مرجاتی ہیں ان کے ساتھ ذمانہ کیا سلوک کرتا ہے کو ہائی لاءٹ کیا گیا ہے حنا ملک نے مذید کہاکہ اس ویڈیو کو بہت جلد ان کے آفیشل چینل اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا ۔

شیئرکریں