پہلی خاتون کوریوگرافر لائبہ علی نے لاہور کے علاقے حسین چوک میں ڈانس انسیٹیوٹ قائم کیا
جس کا افتتاح جلد ہوگا.لائبہ علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈانس انسیٹیوٹ بنانے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے. جہاں پر ہر طرح کا ڈانس سیکھایا جائے گا.
لائبہ علی نے کہا کہ میں نے باقاعدہ طور پر بیرون ملک سے ڈانس کی تعلیم حاصل کی ہے اور میں اپنے اس فن کو پاکستان میں لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں.انسی ٹیوٹ خاص طور پر خواتین, شادی بیاہ اور کالجز کی ڈانس اسٹوڈنٹس کے لئے ہوگا .ڈانس انسیٹیوٹ بنانا اور وہ بھی لاہور شہر میں آسان نہ تھا میں نے یہ اللہ پاک کے بعد اپنی والدہ کی دعاؤں سے کردکھایا ہے.