سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سجاد جہانیاں ہمارے ملک کے نامور لکھاری اور بیوروکریٹ ہیں کچھ عرصہ ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر کے طور پر وہاں کی رونقیں بحال کیں گزشتہ دنوں ان کی نئی کتاب ادھوری کہانیاں کی تقریب رونمائی ملتان ٹی ہاوس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم یاکستان تھے جبکہ نامور صحافی روءف کلاسرا مہمان کی فہرست میں نمایاں تھے جبکہ خالد مسعود خان افضل عاجز سجاد جہانیاں کے والد کے علاوہ ادب صحافت کے نمایاں افراد نے شرکت کی
ان میں ندیم قریشی ڈاکٹر حنیف چوہدری میاں غفار احمد شوکت اشفاق شاکر حسین شاکر ندیم رحمان ملک مرزا یاسین بیگ راو تصویر احمد سلیم ناز قاضی عبد الرحمان عابد اور دیگر شامل تھے تقریب کا اہتمام بزم احباب ملتان نے کیا