معروف گلوکار و میوزک ڈائریکٹر ایم اعجاز کی سالگرہ تقریب

تقریب ٹاپ ویژن انٹرٹینمنٹ کے آفس میں ھوئی شوبز کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

معروف گلوکار و میوزک کمپوزر ایم اعجاز کی سالگرہ تقریب گزشتہ روز ٹاپ ویژن انٹرٹیممنٹ کے آفس میں ہوئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد رائٹر و ڈائریکٹر اعجاز شریف شازی خان ماڈل اقراء مقصود نامور اداکار عمران احمد ماڈل امنہ اسلام فلمساز ملک زاہد مصطفی ایم کاشف انجم شہزاد رانا خرم اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی سب نے مل کر کیک کاٹا مہمانوں کی کیک کے علاوہ سموسے نمکو کولڈ ڈرنک اور چائے سے تواضع کی گئی موسیقی کا دور بھی چلا ایم اعجاز نے مہمانوں کی فرمائش پر گانے بھی سنائے تقریب رات گئے تک جاری رہی اس موقع پر ایم اعجاز نے تمام مہمانوں خاص کر شازی خان کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ ایم۔اعجاز شازی خان کی آنے والی فلموں کا میوزک کمپوز کر رہے ہیں شازی خان نے کہا کہ ایم۔اعجاز اچھے فنکار اور ہماری ٹیم کا حصہ ہیں فلمساز ملک زاہد مصطفی نے بھی ایم اعجاز کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

شیئرکریں