فاؤنٹین ہاؤس میں ممبران ( زہنی مریضوں )کے لیے سوشل ایوننگ کے نام سے منسوب تقریب کا اہتمام

سوشل ایوننگ کے نام سے سجی اس شام میں ۔ فاؤنٹین ہاوس کے سٹاف سمیت ممبران مریضوں نے بھی شرکت کی ۔


فاؤنٹین ہاوس میں سوشل ایوننگ کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔ تقریب فاؤنٹین ہاوس کے زہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے سجائی گئی ۔۔ جس میں خواتین ممبرز ۔۔۔میل ممبرز فاؤنٹین ہاؤس کے جنرل باڈی ممبران شامل تھے ۔۔۔
سوشل ایوننگ کی اس تقریب میں ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی ۔۔ بابا غیاث الدین ۔۔۔ دیگر ایگزیکٹو ممبران سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔۔۔
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد ممبران کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔۔۔ایم ایس کا کہنا تھا کہ سوشل ایوننگ جیسی تقریبات میں ممبران کو اپنے خیالاتr کا اظہار کرنے کا موقع میسر آتا ہے اور لوگوں سے میل میلاپ سے ان کو زہنی سکون بھی میسر آتا ہے ۔۔۔یک بعد دیگر ممبران ( مریضوں ) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔ بعد ازاں فاؤنٹین ہاؤس میں موسیقی کی تربیت حاصل کرنے والے ممبرز ( مریضوں ) نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔۔۔ پروگرام کا مقصد مریضوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں چپھی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا ۔۔۔
ایسی مثبت سرگرمیوں سے ممبرز (مریضوں ) میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں مثالی ماحول فراہم کرنا ہے ۔۔

شیئرکریں