صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی.

فیاض الحسن چوہان نے امان اللہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا .

اس موقع پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر امان اللہ کی عیادت کرنے آیا ہوں. امان اللہ پاکستان شوبز کا سرمایہ ہیں. انہوں نے اپنے فن سے کروڑوں لوگوں کے ہونٹوں پر ہنسی بکھری . اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے. انہوں نے امان اللہ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی. امان اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ فیاض الحسن چوہان کے مشکور ہیں جو ان کی عیادت کرنے ان کے پاس آئے ہیں. میں نے پچاس سال لوگوں کو ہنسایا ہے اور پاکستانی عوام اور اپنے پیارے ملک پاکستان کی خدمت کی ہے مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے. میری آئیندہ بھی یہی کوشش رہے گی کہ میں اپنی ڈیوٹی پوری کرتا رہوں. اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے. میں کچھ بھی نہیں تھا. حکومت وقت کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ فنکار کی دیکھ بھال کرے اور اسے عزت کا مقام دے. حکومت کوئی بھی ہو فنکار بھوکا نہیں مرنا چاہیے اس کی عزت نفس بھی نہیں مرنی چاہئے.گلوکار جاوید نیازی اور بابر نیازی نے بھی امان اللہ خان کی عیادت کی اس موقع پر امان اللہ خان نے ان کے والد طفیل نیازی کی تعریف کی اور کہ طفیل نیازی صاحب کی وجہ سے آج میں امان اللہ پاکستان عوام کے سامنے آیا اس گھرانے کے مجھ پر بڑے احسانات ہیں. جاوید نیازی اور بابرنیازی نے امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.

شیئرکریں