حسینہ گوری گوری نادیہ علی نے اپنی پرفارمنس سے راولپنڈی میں دھوم مچادی

فلمسٹار و سٹیج اداکارہ نادیہ علی آجکل راولپنڈی کے ریالٹو تھیئٹر میں ڈرامہ حسینہ گوری گوری میں اپنی پرفارمنس سے پرستاروں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں نادیہ علی کی یرفارمنس کی دھوم مچی ہوئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ڈرامہ سٹارٹ ہونے سے پہلے تھییئٹر کے باہر پرستاروں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے جو نادیہ کی جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آتے ہیں نادیہ علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرستاروں کی والہانہ محبت دیکھ کر خوشی ہوئی پہلے بھی اتنا پیار دیا کہ جلد دوبارہ آنا پڑا نادیہ علی نے کہا محرم سے پہلے عید کے ڈرامے میں ملتان والوں نے بھی بہت پیار دیا تو مجھے ایک ہفتہ مزید رکنا پڑا تھا راولپنڈی کے پرستاروں کی محبت ناقابل فراموش ھے جب بھی بلایا بھاگی چلی ائی

شیئرکریں