پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ جوہر ٹاون پر مجلس عزاء کا اہتمام

شبیہہ ذوالجناح برآمد اور نوحہ خوانی کی گئی.

مجلس عزاء میں شوبز میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی .جن میں ڈریس ڈیزائنر بی جی ،اداکارہ ماہ نور, نمرہ چودھری, افضل بٹ, پرویز کلیم، جرار رضوی،ڈریس ڈیزائنر ٹمی،عائشہ جاوید،شیرمیاں دادخان،جوجی علی خان، استاد حامد علی خان،شجاعت علی بوبی, مہروالنساء سمیت دیگر فنکار شامل تھے ۔مجلس سے قبل سوزوسلام پیش کیا گیا اور گلوکار استاد حامد علی خان، انعام خان،شہریار،شجاعت علی بوبی,شیرمیاں داد سمیت دیگر نے سوزوسلام پیش کیا.علامہ رضوان حیدر ترابی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے.گلوکارہ شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ شہداء کربلا کی قربانی کو یاد رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ہمیں ان کی قربانی کی یاد میں ایسی مجالس کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے.

شیئرکریں