فاؤنٹین ہاؤس میں چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد

جس میں پاک فوج زندہ آباد اورکشمیر بنےکا پاکستان کے نعرے با آواز بلند کئے گئے ۔۔اس موقع پر چئیر مین فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔ہمارے شہداء ہمارے سروں کا تاج ہیں۔پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے کارناموں پرفخر ہے۔ ہمارے جوانوں نے دشمن کا غرورپہلے بھی خاک میں ملایا ہے۔ جب تک کشمیر آزادنہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز بھارتی مظالم کی مذمت بھی کی ۔ پاکستانی قوم آخری سانس تک پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔
فاؤنٹین ہاوس میں کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔۔
ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش بھی کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی مذمت واک میں فاؤنٹین ہاؤس کے ڈاکٹرز ۔ سائکولوجسٹ۔سٹاف اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی شامل واک کا مقصد پاک آرمی وطن پاکستان سے محبت اور کشمیری بہن،بھائیوں سے اظہار یکجہتی تھا ۔۔۔ واک میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔فاؤنٹین ہاؤس ممبران (مریضوں)سے کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

شیئرکریں