گلوکارہ ثمن شیخ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تیار کیا گیا ویڈیو سانگ ”کشمیر تو شہ رگ ہے ہمارے پاکستان کی“گذشتہ روز سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا

جس کے شاعر خورشی خان، کمپوزیشن ساجی اور میوزک کامران اختر نےدیا ہے

ثمن شیخ نے بتایا کہ یہ ویڈیو خصوصی طور پر کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انکی جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیشکرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دسویں محرم کے بعد ویڈیو کی باقاعدہ لانچنگ تقریب ہوگی جس میں شوبز کی معروف شخصیات خصوصی طور پر شرکت کرینگی ۔

شیئرکریں