فواد چوہدری نے بیٹری پر چلنے والی موٹرسائیکل خود چلائی ۔۔ دیکھئے فوادچوہدری کی بیٹری والی گاڑیوں پر بریفنگ
Federal Minister for Science and Technology Minister @fawadchaudhry drives an electronic motorcycle and an electronic chingchi showing us the future of transport! 🏍#FawadChaudhry #TheCurrent pic.twitter.com/OC2VHhSZe6
— The Current (@TheCurrentPK) August 29, 2019
فاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے ۔
فواد چوہدری نے پاکستان کانسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے ۔
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا ۔