سی جے ایف پی اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اھتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مہمان خصوصی فیاض الحسن چوہان نے اپنے جوشیلے خطاب اور فنکاروں نے ملی نغموں سے خون گرمائے رکھا

کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں یوم دفاع کے سلسلہ کی “میرے نغمے تمہارے لئے ہیں “کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا. تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان تھے۔پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارشوکت علی، شاہدہ منی ،سائرہ نسیم ، راحت ملتانیکر,شیرمیانداد ,نغمانہ جعفری,امیر شوکت علی, عمران شوکت علی, بابر انجم, مون پرویز,فرح انور, حبیب رحمان نے وطن سے محبت کے ملی نغمے گاکر حاضرین کا لہو گرما دیا. صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے اپنے جوشیلے خطاب میں بھارت کو پیغام دیا کہ میزائل ٹیکنالوجی پاکستان نے استعمال کرنے کے لئے بنائی ہے اور ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں.مودی سرکار ہوش کے ناخن لے. انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے سی جے ایف پی کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی. محمد نور الحسن نے شاعر ایوب خاور کی کشمیر پر لکھی نظم پڑھی. تقریب میں فلم مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم،چودھری اعجاز کامران, شیخ عابد رشید ،ای ڈی الحمرا اطہر علی خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری,رابی پیرزادہ,مہروالنساء,ندیم پہلوان سیمت دیگر شریک ہوئے.گلوکار جسی سنگھ نے شو کے آخر میں” نعرہ تکبیر اللہ اکبر “ملی نغمہ گا کر مہمان خصوصی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سیمت فنکاروں کو اسٹیج پر مدعو کرلیا. اس دوران پاکستان زندہ باد کے سے ہال گونجنے لگا. تقریب کی میزبانی کے فرائض شکیل زاہد اور نوین علی نے انجام دئیے.

شیئرکریں