ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے ادآکآری کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں افشاں عاطف

میں فی آلحال ماڈلنگ میں اپنی منفرد پہچان بنانے کی خواہاں ہوں اداکاری بعد کی بات ہے ان خیالات کا اظہار افشاں عاطف نے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آغاز ماڈلنگ سے کیا پاکستان سے ہوں پاکستانی ہونے پر فخر ہے بیرون ملک بھی چند پراجیکٹ سائن کیے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں افشاں عاطف نے بتایا کہ برانڈ شوٹس کے علاوہ ریمپ شوز کی آفرز ہیں جبکہ کچھ ڈراموں کے لئیے بھی آفرز ہیں مگر میں پہلے بطور ماڈل الگ پہچان بنا لوں ڈرامہ بھی کروں گی مگر ایسا جس میں پرفارمنس کا مارجن ہو کیونکہ میں صرف اداکارہ کا لیبل نہیں لگوانا چاہتی

شیئرکریں