مودی عالمی دھشت گرد ہے جو دنیا کو عالمی جنگ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے مہر رشید احمد

پاکستان اوورسیز فیڈریشن ( پی او اے ایف) تھورگن جرمن کے صدر مہر رشید احمد نے کہاہے کہ مودی ایک عالمی دہشتگرد ہے۔جو پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کوئی بھی ہتھکنڈا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو غلام نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370کو ختم کرکے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ اس کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کوئی پرواہ نہیں۔انہو ں نے کہا کہ بھارت کے اس غیرقانونی اقدامات کے خلاف تمام اوورسیز پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

شیئرکریں