کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان آج شام لاہور آرٹس کے تعاون سے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب “میرے نغمے تمہارے لیے ہیں ” الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔استاد شوکت علی ،سائرہ نسیم ،راحت ملتانیکر ،فرح انور، وارث بیگ، شیر میانداد ،بابر انجم،حبیب رحمان ،امیر شوکت ،عمران شوکت، جسی سنگھ لائیلپوریا اور مون پرویز پرفارم کریں گے۔
