لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ واداکارہ رینا علی نے اپنا نیا کور سونگ”جان بہاراں“ کا ویڈیو مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کا ویڈیو گذشتہ روزایک ہال میں لگائے گئے مغلیہ سیٹ پر مکمل کیا گیا۔جس میں گلوکارہ رینا علی،اداکارہ و پرفارمر الویناشاہ،گلوکار علی شفقت،وحید علی ودیگر ماڈلز نے حصہ لیا۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن اعظم صادق نے دی ہیں جبکہ ڈی او پی نوید سلیم ہیں اور کوریو گرافی نومی کنگ نے کی ہے۔اس گانے کا میوزک کاشف حمید نے ترتیب دیا تھا اور اس کے ریکارڈسٹ نوید سونو تھے جبکہ اس کی ریکارڈنگ اے آر سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔اس گانے کو رینا علی نے گایا ہے جبکہ فیٹ علی شفقت نے کیاہے۔ایک ملاقات کے دوران رینا علی نے بتایاکہ ان کا یہ کور سونگ ایک بڑے بضت پر بنایا گیاہے جس میں انہوں نے مغلیہ دور کا شاہی دربا کا سیٹ لگایا اور اس میں استعمال ہونے والا سارا سامان اورڈریسز بھی مغلیہ دور کی عکاسی کرتا ہے۔رینا علی نے مذید کہاکہ اس ویڈیو کو بہت جلد یوکے کی ایک معروف کمپنی دنیا بھرمیں ریلیز کررہی ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو بیحد پسند کرینگے۔
