عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں پذیرائی

اگر آپ کو شوبز میں ان رہنا ہے تو آپ کو بننا سنورنا ہو گا۔عریشہ خان

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں شرکت،ناظرین کی جانب سے ذبردست پذیرائی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل عریشہ خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے جشن آزادی شوزمیں شرکت کی جن میں ان کی ڈریسنگ اور میک اپ کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا۔اینکرز اور ناظرین کے مطابق عریشہ خان اپنی خوبصورتی اورخوش لباسی کی وجہ سے تیزی سے کامیابی کی منازل طے کررہی ہیں اورناظرین کے دلوں میں گھر کرتی جارہی ہیں۔کچھ اینکرز نے ان سے میک اپ اور ڈریسزکے ڈیزائن بارے بات چیت کی اور ان کو سراہا بھی۔عریشہ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو شوبز میں ان رہنا ہے تو آپ کو بننا سنورنا ہو گا کیونکہ آپ اپنے فینز کے لیئے ایک رول ماڈل بنتے ہو آپ کا میک اپ آپ کی چال ڈھال اور آپ کی ڈریسنگ ان میں ڈسکس ہو تی ہے پرستار آپ کو دیکھ کر آپ جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔عریشہ خان پرستاروں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ بیسٹ ڈیزائنرز سے اپنے لباس خصوصی طور پر سلوائے ہوتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ جازب نظر لگیں اس کے ساتھ وہ معروف بیوٹیشنز سے میک اپ کرواتی ہیں کیونکہ ایک ماہر بیوٹیشن ہی آپ کے چہرے کو اچھی طرح سے سمجھ سکتی ہے۔عریشہ خان نے مذید بتایاکہ وہ جلد اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے ایک انٹرنیشنل فیشن شومیں شریک ہونے جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے ٹی وی ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی جاری ہیں جو جلد آن ائیر ہوگا۔

شیئرکریں