لاہور(شوبزرپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ٹی وی نامور کامیڈین غفار لہری کی ظفروال کے یوتھ جشن آزادی گرینڈ میوزیکل شومیں زبردست پرفارمنس۔تفصیلات کے مطابق اس شوکا انعقاد 14 اگست کو یوم آزادی پر یوتھ ظفر وال کی جانب سے کیا گیا تھا اس شومیں غفار لہری کے ہمراہ گلوکارہ کائنات علی اور ملک افضل عزیز نے بھی پرفارم کیا۔اس شومیں غفار لہری نے اپنی نئی تیار کی ہوئی کامیڈی آئٹمز پر ون مین شوپرفارم کیاجسے بیحد پسندکیا گیا۔اس موقع پر غفار لہری نے کہاکہ وہ جہاں بھی جائیں لوگ ان کی کامیڈی آئٹمزکے دیوانے ہوئے ہیں اور ان پرستاروں کی محبت دیکھتے ہوئے وہ ہر بار کچھ نیا تیار کرکے جاتے ہیں تاکہ ان کے پرستار ان سے زیادہ سے زیادہ محظوظ ہو سکیں۔
