دیاجٹ نے بڑی عید کا دنگل اپنے نام کرلیا۔

”پیشی گجراں دی“ کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری ابھی بھی موجودہے۔دیاجٹ

لاہور(شوبزرپورٹر) فلم سٹار دیا جٹ نے بڑی عید کا دنگل اپنے نام کرلیا،”پیشی گجراں“دی فلم بینوں کی توجہ کھینچنے میں کامیاب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اس عید پر دو پنجابی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنائی گئی تھیں جن میں ایک”ابا گجر“ اور دوسری ”پیشی گجرا ں دی“تھی۔”ابا گجر“ ایک دفعہ پہلے بھی سینما گھروں میں لگائی جاچکی تھی جس وجہ سے فلم بینوں نے اس کی نسبت”پیشی گجراں دی“ دیکھنے کو ترجیح دی۔ ”پیشی گجراں دی“ میں اداکارہ آفرین خان،دعاقریشی،مہروخان اور اداکارہ دیا جٹ شامل تھیں۔فلم بینوں نے فلمسٹار دیاجٹ کی اداکاری کو خوب سراہا اور ان کے ہرسین پر خوب داد دی اور ان کے ہرگانے پر رقص کرتے نظرآئے۔اتنی پذیرائی ملنے پر دیا جٹ نے خوشی سے پھولے نہ سماتے ہو ئے بتایاکہ یہ سب میری محنت اور عوام کا پیاراوردوستوں کی دعاؤ ں کی بدولت ممکن ہواہے کہ میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں۔انہوں نے کہاکہ ”پیشی گجراں دی“ کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری ابھی بھی موجود ہے اگر ہمارے فلمساز بھاری بجٹ کی فلمیں بنانے کی بجائے پنجابی فلموں کی میکنگ کی طرف توجہ دیں تو وہ فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر عروج پر لا سکتے ہیں۔دیاجٹ نے مذید کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی مشکور ہوں کہ وہ میراکام پسندکرتے ہیں ان کی داد ہی میرے لیئے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

شیئرکریں