کائنات رانا اور سکندر خان اپنی نئی پنجابی فلم”لکھی“ کی شوٹنگز کا آغاز 15 ستمبرسے کرینگے۔

”لکھی“ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔سکندر خان

لاہور(شوبزرپورٹر) فلمسٹار کائنات رانا اور سکندر خا ن اپنی نئی پنجابی فلم”لکھی“ کی شوٹنگز کا آغاز 15 ستمبر سے کرینگے۔ایک ملاقات کے دوران کائنات رانا نے بتایاکہ ”لکھی“ پنجاب کا ایک سچا واقعہ ہے جس کی کہانی سونیا الیاس کی لکھی ہوئی ہے اس کی پروڈیوسر میں اورراشد جٹ ہوں گے اور اس کی ڈائریکشن فلمسٹار و ہدائتکار سکندر خان دینگے۔ایک سوال کے جواب میں کائنات رانا نے کہاکہ اس میں ”لکھی“ کا ٹائیٹل رول میں کررہی ہوں اور میرے مقابل ہیرو کا کردار سکندر خان کررہے ہیں۔اداکار و ہدائتکار سکندر خان نے بتایاکہ ”لکھی“ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں پیار محبت،نفرت،رومانس،کامیڈی ایکشن سب کچھ موجود ہوگا جو ایک فلم بین ایک اچھی فلم سے توقع رکھتاہے۔سکندر خان نے بتایاکہ ان دنوں اس کے میوزک پر کام شروع کر دیا گیاہے جسے امتیازعلی ترتیب دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ 15 ستمبر سے آؤٹ ڈور شوٹنگ سے اس کا کیمرہ اوپن کر دیا جائیگا۔سکندر خان نے مذید بتایاکہ ان کی اردو فلم”زخم“ بھی ایٖڈیٹنگ کے آخری مراحل میں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد سینما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کردی جائیگی۔

شیئرکریں