سی جے ایف پی اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے میوزک تقریب 29 اگست کو کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہوگی

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے یوم دفاع کے حوالے سے بڑامیوزیکل شو 29اگست کو شام 5بجے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کیا جایے گا . جس میں ملک کے معروف گلوکار پرائیڈ آف پرفارمنس شوکت علی,سائرہ نسیم‘وارث بیگ‘راحت ملتانیکر,عمران شوکت, فرح انور, امیر شوکت اور دیگر پرفارم کریں گے. تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی.سی جے ایف پی کی کلچرل کمیٹی نے اس سلسلہ میں پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے.

شیئرکریں