رنگ اف پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ میوزیکل شو اسلام آباد میں سجایا جائے گا

تیاریاں مکمل کرلی گئی معروف گلوکار ساحر علی بگا، نمرا مہرا، گل پرنا، سہارا یوکے بینڈ سمیت دیگر گلوکار اپنی آواز کا جادو جکگائیں گے

تفصیلات کے مطابق شو کا انعقاد رنگ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز حصہ لیتے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ اس کو میوزیکل ویک کے طور پر سجایا جارہا ہے جس میں شو کے پہلے شہرت یافتہ گلوکار ساحر علی بگا اپنے مشہور گیتوںکے ساتھ آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کردہ شہرا فاق ملی نغمے سناکر حاضرین کا لہو گرمائے گے جبکہ ان کے ساتھ کوک سٹیوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ گل پنرا بھی اپنی آواز کاجگائے گی جبکہ تین روزہ میوزیکل فیملی فیسٹ کے دوسرے روز گلوکار بلال سید، ،فرحانہ مقصود اور سحر گل پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی جبکہ شو کے آخری روز بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ سہارا یوکے، وقار احسن اور گلوکارہ نمرا مہرا اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی اس تین روزہ فیملی فیسٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرکریس ماسٹر، بادشاہ خان، ٹینی ائرن،سوکل وال،ایگل بلاینک،ارٹیمز،ڈریک ڈیسٹروے،ٹائیگر اعوان اور معروف پاکستانی پہلوان انعام بٹ بھی حصہ لے رہے ہیں، گفتگو کرتے ہوئے اداکار و برانڈ ایمبسڈر رنگ اف پاکستان میسم علی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی شائقین کو بہترین معیاری فریح فراہم کرنے کےلئے میوزیکل فیملی فیسٹ کا اہتمام کر رہے ہیں فیسٹیول تو ہر سال یہاں بڑے شاندار انداز میں منعقد ہوتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں میوزیکل فیملی فیسٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی سنگرز اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے جبکہ اس میں انٹرنیشنل ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں جو شو کے دوران ریسلنگ کا مظاہرہ کرینگے میسم علی نے کہا کہ ہمار ا مقصد پاکستان میں فیملیز کو انٹرٹینمنٹ شو کی فراہمی کرنا ہے اس شو میں میوزیک ریسلنگ کے ساتھ کھابوں کا سلسلہ بھی رکھا گیا ہے جبکہ اس میں ہیوی ویٹ مقابلے بھی کروائے جائے گے جس میں جیتنے والوں کو انعا مات ایوارڈز سے نوازا جائے گا رنگ آف پاکستان کے ایمبسڈر و اداکار میسم علی کا مزید کہنا تھا کہ تین روزہ تقریب کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کےلئے ہر سال اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں لیکن گزشتہ سالوں سے مزید بہتر اس سال تیاری کی گئی ہے جس میں انٹرنینشنل سنگرز کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اس طرح کے فیسٹیول منعقد کئے جائے گے جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔

شیئرکریں