کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان، اور پلاک کے تعاون سے ”آزادی میوزیکل پروگرام“کا شاندار انعقاد

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد

اس دفعہ عید اور جشن آزادی کی خوشیاں اکھٹی ہونے سے ابھی تک تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جیسے شوبز صحافیوں کی واحد رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان نے گزشتہ دنوں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے تعاون سے”آزادی میوزیکل پروگرام“ کا انعقاد پلاک قذافی اسٹیڈیم میں کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور تھیں۔جبکہ تقریب میں گلوکاروں نے وطن عزیز کے نغمے گا کر وطن سے اپنی محبت کا والہانہ ثبوت دیا۔ گلوکار ساحر علی بگا نے اپنا معروف قومی نغمہ ”ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد“ گا کر سماں باندھ دیا۔ تقریب میں گلوکار شیر میانداد،ترنم ناز،حمیرا ارشد،سکندربدر میانداد،عارف بٹ،عمیر،عمران شوکت علی،امیر شوکت علی,سجاد بری نے بھی پرفارم کیا۔بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے اس موقع پر اپنے مختصرخطاب میں پاکستان کی خواتین کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا میں پاکستانی خواتین کی بڑی عزت ہے اسے عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں آکر بہت خوشی ہوئی کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کلچر کی خدمت کررہی ہے۔ آزادی کے حوالہ سے اس تقریب کا انعقاد کرکے انہوں نے اپنا قومی فریضہ اداکیاہے اس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فنکاروں نے آزادی کے گیت گا کر سماں باندھ دیا۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب نے ساحر علی بگا،شیر میانداد،حمیرا ارشد،”اچھا فوڈز“کے ڈائریکٹرسبحان سہیل چودھری،ترنم ناز،کوریو گرافر لائبہ علی،محمد نورالحسن،نعیم حنیف،شجرالدین،زین مدنی،طاہر بخاری،آئی ایونٹس کے سی ای او ماجد نواز،شکیل زاہد،قیصر افتخار،سکندر بدر میانداد،ڈی جی پلاک صغرا صدف‘ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نوید بخاری،آئی ایم جی سی،ویز کے شیخ عابد رشید میں ایوارڈز تقسیم کئے۔تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری سے سینئر اداکار غلام محی الدین‘راشد محمود‘حسن عسکری،چودھری اعجاز کامران، سمیع الدین،قیصر ندیم گڈو،امتیاز کوکب،ملک یقوب نور، غفار لہری، گلوکارہ پونم،اوردیگر نے شرکت کی۔کمپیئرنگ کے فرائض شکیل زاہد نے انجام دئیے۔جبکہ سی جے ایف پی کلچرل کمیٹی کے ارکان قیصر افتخار،عمران راج،زین مدنی معین زبیر،قاسم ارشد،انجم شہزاد،قربان پرنس،ندیم نظر،تجمل بخاری،اسد علی،رفیق مغل،نوین علی,جبار صدیقی،عدنان لودھی اور شجرالدین نے پروگرام کو ترتیب دیا۔تقریب میں موجود گلوکاروں کے نغموں کے ساتھ حاضرین میں جوش اور جذبہ دیکھنے میں آیا، تقریب میں موجود حاضرین نے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، اور پورا ہال بار بار تالیوں اور نعروں سے گونجتا رہا،آخر میں سی جے ایف پی کی سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری، اور صدر طاہر بخاری نے مہمانوں، حاضرین، فنکاروں اور سپانسرزکا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان اخبارات اور نیوز چینلز میں اپنی سرگرمیوں کے علاوہ عام عوام اور فیملیز کے لیئے ایسی میعاری، تفریحی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی

یونیک ویز کے سی ای او ماجد نواز پلاک میں منعقدہ سی جے ایف پی کے جشن آزآدی میوزیکل تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بیگم پروین سرور سے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں ساتھ ڈاکٹر صغرا صدف بھی موجود ہیں

شیئرکریں