20 اگست کو شام پانچ بجے پنجابی کمپلیکس میں ہوگا
جس میں معروف گلوکار ساحر علی بگا, حمیرا ارشد, ترنم ناز, شیرمیاداد, فرحانہ مقصود, سکندر میاں داد, عمران شوکت علی, امیر شوکت علی,ہادیہ ہاشمی اور دیگر فنکار ملی نغمات اور گیت گا کر وطن سے محبت کا اظہار کریں گے.تقریب میں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف, سینئر اداکار غلام محی الدین ,سیّد نور,حسن عسکری, راشد محمود, چودھری اعجاز کامران اور بہت سی دیگر فلمی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی.اس موقع پر جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور مودی سرکار کے مقبوضہ و جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی.