لاہور(شوبزرپورٹر)ماڈلنگ میں نووارد اداکارہ عریشہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے اداکاری کے میدان میں تھیں مگر اب ان کا ماڈلنگ میں بھی نام بنانے کا پلان ہے۔ایک سوال کے جواب میں عریشہ خان نے کہاکہ جب انہوں نے اداکاری شرع کی تھی تو انہیں ماڈلنگ کی آفرز بھی آتی رہی ہیں مگر اپنے پراجیکٹس میں مصروف ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کو وقت نہیں دے پارہی تھی مگر اب انہوں نے ماڈلنگ میں آنے کا مکمل پلان کر لیاہے۔عریشہ خان نے کہاکہ انہیں ایک برانڈ شوکی آفر آئی ہے جو عید کے بعد اسلا م آباد میں منعقدکیا جارہاہے اور وہ اس شومیں ریمپ واک کرینگی۔عریشہ خان نے مذید بتایاکہ ان کا نیا سیریل”کیسی ہے تنہائی“ بھی مکمل ہو چکاہے جو جلد نجی ٹی وی چینل پرچلایا جائیگا۔
