شاہد سونوکی ایوارڈ و فیشن شومیں ذبردست پرفارمنس،

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف بھنگڑا سٹار شاہد سونو کی ایوارڈ و فیشن شومیں ذبردست پرفارمنس،ان کے بھنگڑے”نچے سارا لہور“ پر منچلوں کے بھنگڑے،تفصیلات کے مطابق گلوکار شاہد سونو نے گذشتہ روز پلاک میں منعقد ہونیوالے ایوارڈ و فیشن شومیں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس شوکا انعقاد مونی خان پروڈکشن کی طرف سے کیا گیاتھا جس میں ماڈلز نے ریمپ واک کی اس موقع پر ماڈلز کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے جب اپنا نیا بھنگڑا ”نچے سارا لہور“ پرفارم کیا تو نوجوانوں نے اسٹیج پر چڑھ کر ان کے ساتھ بھنگڑے ڈالے۔شاہد سونو نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ نوجوان نسل کے گلوکار ہیں اور ان کے لیئے ہی بھنگڑے ریکارڈ کروا رہے ہیں مگر انہیں خوشی اس بات کی ہوتی ہے جب نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عمر رسید لوگ بھی بھنگڑے ڈالتے ہیں۔شاہد سونو نے مذید بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے نئے بھنگڑوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو عید کے بعد مکمل ہو جائیں گے ان دنوں ان کے تین گانے مکمل ہو چکے ہیں جن کا میوزک سجاد حسین چھکو نے ترتیب دیاہے بہت جلد وہ ان کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز بھی کردینگے۔

شیئرکریں