بیاخان کو سکن الرجی ہو گئی،ڈاکٹروں نے دھوپ میں شوٹنگ میں حصہ لینے سے منع کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر) ماڈل و اداکارہ بیا خان کو سکن الرجی ہو گئی،ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک دھوپ میں شوٹنگز میں شریک ہو نے سے منع کردیا،تفصیلات کے مطابق بیا خان ہدائتکار نوید رضا کی نئی فلم ”ایک رشتہ“ کی شوٹنگ کے لیئے چکوال اور کلر کہار گئی ہوئی تھیں جہاں پر دھوپ میں مسلسل شوٹنگز کروانے سے انہیں سکن الرجی ہو گئی لاہور واپسی پر انہوں نے اس کی ٹریٹمنٹ شروع کروائی تو ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ کے لیئے دھوپ میں شوٹنگزمیں شریک ہونے سے منع کر دیاہے بیاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کے بہت سارے شوٹس چل رہے تھے جو ایک ماہ تک روکنے پڑیں گے بیاخان نے اپنے پرستاروں سے جلد صحتیاب ہونے کی دعاکی اپیل کی ہے۔

شیئرکریں