”پیشی گجراں دی“ سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں ۔ دیاجٹ

عید پر ریلیز ہونیوالی فلم سے میری فنکارانہ صلاحیتوں کاپتہ چل جائیگا۔دیاجٹ

لاہور(شوبزرپورٹر) اداکارہ دیاجٹ نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ میری نئی فلم”پیشی گجراں دی“ کو عید الاضحی پر ریلیز کیاجارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں دیاجٹ نے کہاکہ انہیں اپنی اس نئی فلم سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں اس فلم کی کامیابی سے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا پتہ بھی چل جائیگا۔دیاجٹ نے کہاکہ گو ”پیشی گجراں دی“ ایک روائتی فلم لگ رہی ہے مگر اس کا فیصلہ فلم بین فلم دیکھنے کے بعد ہی کریں گے کہ فلم عام روائتی فلموں جیسی تھی یا اس سے ہٹ کر تھی۔اس فلم میں سب فنکاروں نے جن میں معمر رانا،حیدرسلطان،جہانگیرخان،شفقت چیمہ و دیگر شامل ہیں نے ہٹ کر کام کیاہے۔دیاجٹ نے کہاکہ ہدائتکار مسعودبٹ نے فلم میں شروع سے لیکراخیر تک اپنی ماہرانہ ہدائتکاری کا مظاہرہ کیاہے جس نے فلم کی کامیابی یقینی بنادی ہے۔دیاجٹ نے مذید کہاکہ وہ اپنے پرستاروں سے گذارش کرتی ہیں کہ وہ عید پر اس فلم کو دیکھنے آئیں اور دیکھیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری ابھی بھی اچھے کام کررہی ہے اور یہاں اچھی فلمیں ابھی بھی بن رہی ہیں انہیں یقین ہے کہ ان کی نئی فلم”پیشی گجراں دی“ عرصہ دراز بعد ایک نیاریکارڈ قائم کرے گی۔

شیئرکریں