نجی ٹی وی کے عید شوکی ریکارڈنگ کے دوران فلمسٹار تابندہ علی اور گلوکار جوجی علی خان میں جھڑپ

جوجی علی خان نے تابندہ علی کو ہوٹنگ کی جس پر تابندہ علی جوجی علیخان کو کھری کھری سناتے ہوئے پروگرام سے واک آؤٹ کر گئیں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نجی ٹی وی کے عید شوکی ریکارڈنگ کے دوران فلمسٹار تابندہ علی اور گلوکار جوجی علیخان کے درمیان جھڑپ،تابندہ علی پروگرام سے واک آؤٹ کرگئیں،تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے عید شوکی ریکارڈنگ میں فلمسٹار تابندہ علی اور گلوکار جوجی علیخان شریک تھے پروگرام کے دوران جوجی علی خان نے فلمسٹار تابندہ علی کی فلم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تابندہ علی کو ہوٹنگ کرنی شروع کردی جس پر تابندہ علی نے جوجی علیخا ں کو کھری کھری سنائیں اور ریکارڈنگ سے واک آؤٹ کر گئیں بعد ازاں پروگرام کے پروڈیوسر نے انہیں دوبارہ مناکر پروگرام میں شریک کیا مگر کچھ دیر بعد دوباہ جوجی علیخان کے بات کرنے پر تابندہ علی بھڑک اٹھیں اور پروگرام ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئیں رابطہ کرنے پر تابندہ علی نے کہاکہ جوجی علیخان کو خود گانا نہیں آتا اور دوسروں پر تنقید کرتا ہے اگر اللہ نے اسے عزت دی ہے تو دوسرے فنکاروں کو عزت کرنا بھی سیکھے۔

شیئرکریں