لائبہ خان نے ایم اے ٹھاکر کا لانچنگ شوہائی جیک کر لیا۔ ایم اے ٹھاکر منہ دیکھتے رہ گئے۔

ایم اے ٹھاکر کا ڈرامہ لانچنگ شو لائبہ خان کی سالگرہ میں تبدیل ہوگیا،گلوکاروں و اداکاروں کا لائبہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد۔

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ لائبہ خان نے ایم اے ٹھاکر کا لانچنگ شو ہائی جیک کرلیا،ایم اے ٹھاکر منہ دیکھتے رہ گئے،لانچنگ شو لائبہ خان کی سالگرہ تقریب میں تبدیل ہوگیا،گلوکاروں واداکاروں کی لائبہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات الحمرا ہال نمبر2 میں ایم اے ٹھاکر کے عید کے نئے سٹیج ڈرامے کی لانچنگ تقریب رکھی گئی تھی جس میں ڈرامہ کی کاسٹ اور شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوئی تھیں۔جن میں فلمسٹار تابندہ علی،علیزے راجپوت،گلوکارہ انمول،امیر علی،مونی خان،بلاول علی خان،پروڈیوسر علی اصغر و دیگرشامل تھے۔اس لانچنگ شوکا انعقادزنجیر میڈیا گروپ نے کیا تھا جس کے آرگنائزر سید وقاررضوی،اور غلام مصطفی تھے تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اداکارہ لائبہ خان نے ہال میں انٹری دی تو سب لائبہ خان کی طرف متوجہ ہوگئے اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینی شروع کردی دیکھتے ہی دیکھتے لانچنگ تقریب سالگرہ تقریب میں تبدیل ہوگئی۔فوراً کیک منگوایا گیا اور لائبہ خان کی سالگرہ منائی گئی اس موقع پر جتنے بھی اداکار اور گلوکار تقریب میں شریک ہوئے تھے انہوں نے گیت گاکر لائبہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی تقریب میں شریک حاضرین نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لائبہ خان نے ایم اے ٹھاکر کا شوہائی جیک کرلیاہے اور اب یہ شولانچنگ تقریب کی بجائے سالگرہ تقریب میں تبدیل ہوگیاہے۔

شیئرکریں