ماریا میر کی آواز میں فلم کے تین گانے ریکارڈ کیے جائیں گے جس میں ایک آئٹم سونگ بھی شامل ہے جبکہ کبڈی کا تھیم سونگ ابرار الحق کی آواز میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فلم کے مصنف وہدایتکار شازی خان نے بتایا کہ ماریا میر پلے بیک سنگنگ میں خوبصورت اضافہ ہیں فلم کے میوزک پر عید کے فوری بعد کام شروع کردیا جائے گا فلم کے باقی سنگرز میں ملتان سے تعلق رکھنے والےسنگر وسو کا نام شامل ہے فلمساز ایم زیڈ مصطفی نےکہا فلم کی کہانی اورمیوزک فلم کی جان ہوتاہےاس لیے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا
