معروف گلوکارہ مہک علی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ

گلوکارہ نے عید شو اور آزادی شو میں حصہ لینے کے بعد رواں ماہ کینئیڈا اور امریکہ میں اپنی پرفارمنس کا م ماظہرہ کرینگی

گلوکارہ کو گزشتہ سال امریکہ میں شاندار پرفارمنس پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی دعوت دی تھی جس بنا پر گلوکارہ مہک علی عید اور جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ میوزیکل شوز میں کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی گلوکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سالوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام مختلف میوزیکل شوز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ہر سال پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں انہوں نے کہا امریکہ میں بہت سے پاکستانی سمیت بھارتی پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے سامنے پرفارمنس شائقین کی جانب سے بے حد حوصلہ افزائی حاصل ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں میری پرفارمنس دیکھنے والے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی دعوت پر پہلی مرتبہ کنینڈا جارہی ہوں جہاں مختلف شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگی انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کےلئے اپنی فنی خدمات پیش کر رہی ہوں جہاں میں عید اور خصوصی طور پر جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ میوزیکل شو میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگی انہوں نے کہا کہ ان دنوں پاکستان میں مختلف عید شو اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں پرفارمنس کرچکی ہوں جبکہ میں نے گزشتہ ماہ اپنے دو سونگ بھی تیار کرلئے ہیں جن میں ایک کی ویڈیو یہاں تیار کرلی گئی جبکہ ایک ویڈیو سونگ کو کنییڈا میں خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں مہک علی کا کہنا تھا کہ میوزک کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی آفرز بھی ملتی رہتی ہے ٹرانٹو میں ایک برانڈ کےلئے فوٹو شوٹ میں بطور ماڈل حصہ لونگی جبکہ پاکستان میں بھی دیگر فیشن برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ویڈیوز سونگز کی طرح یہ ویڈیو بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گا میری کوشش ہوتی ہے اپنے گانوں میں ہمارا ثقافتی قدیمی میوزک کے ساتھ جدید طرز کو مکس کر کے شائقین کےلئے پیش کیا جائے جس کےلئے اپنے میوزک اور اپنی آواز میں بہتری کےلئے باقاعدگی سے ریاض کرنے کا اہتمام کرتی ہوں اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے میوزک کی دنیا میں بہت عزت بخشی میری کامیابیوں میں میرے پرستاروں کا بہت عمل دخل ہے جو ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی اور میری پذیرائی کرتے ہیں ان دنوں مختلف کنسرٹ وی ٹی وی شوز میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ٹی ٰوی و فلم کے مختلف پروجیکٹس میں بطور پلے بیک سنگر حصہ لے رہی ہوں آجکل کے دور میں میوزک کے دلدادا افراد لائیو پرفارمنس کو زیادہ پسند کرتے جبکہ سی ڈی پر پرفارمنس کرنے والے سنگرز کو پسند نہیں کرتے میری ہمیشہ کوشش رہی اپنے پرستاروں کے سامنے لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کروں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں فنکاروں کو بہت جلد عوامی ردعمل مل جاتا ہے میرے سونگز کو میوزک چینلز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے خاص طور پر ٹک ٹوک ویب پر میرے پرستار وں کی بڑی تعداد میرے گانوں پر پرفارم کر کے مختلف انداز میں ویڈیو کلپس اپلوڈ کر رہی ہے جس سے عوام خاص لطف اندوز ہورہے ہیں ایک سوال کے جواب میں مہک علی کا کہنا تھا کچھ فلموں میں پلے بیک گلوکاری کر رہی ہوں جبکہ ٹی وی ڈراموں کےلئے بننے والے او ایس ٹی سونگز میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہوں ۔

شیئرکریں