کائنات رانا اورسکند رخان نے اپنی نئی فلم ”زخم“ کے آئٹم سونگ کی عکسبندی مکمل کرلی۔

لاہور(شوبزرپورٹر) فلمسٹار کائنات رانا اور سکندر خان نے اپنی نئی اردو فلم”زخم“ کے آئٹم سونگ کی عکسبندی مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق اس آئٹم سونگ کی عکسبندی گذشتہ دنوں قصور کے نواحی گاؤں کے ایک میلے پر کی گئی اس آئٹم سونگ میں کائنات رانا اور سکندر خان کے ساتھ دیگر کوریوگرافرز نے بھی حصہ لیا۔ایک ملاقات کے دوران سکندر خان اور کائنات رانا نے بتایاکہ فلم کی تمام تر عکسبندی مکمل ہو چکی ہے اور ان دنوں اس کی ایڈیٹنگ پر کام جاری ہے انہوں نے بتایاکہ ابھی اس کے دو گانے عکسبند ہونا باقی تھے جن میں سے ایک آج ہوگیاہے اور دوسرے کو عید کے بعد فلمایا جائیگا۔فلم کے ہدائتکار و ہیرو سکندر خان نے بتایاکہ اس گانے کو فلمسٹار کائنات رانا نے لکھا ہے جبکہ ا سکا میوزک امتیاز علی نے ترتیب دیا ہے گلوکارہ زیرک خان،شہباز علی اور امتیاز علی کی آوازمیں ریکارڈ ہونیوا لے اس آئٹم سونگ میں کائنات رانا اور میں نے بہت خوبصورت کوریو گرافی کا مظاہرہ کیا ہے۔کائنات رانا نے بتایاکہ ان کی فلم”زخم“ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ جلد اس کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔اس فلم کی کہانی کائنات رانا کی لکھی ہوئی ہے جبکہ کے پروڈیوسر راشد جٹ اور کائنات رانا ہیں۔فلم کی ڈائریکشن سکندر خان دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ فلم میں کائنات رانا کے ساتھ ہیرو کا مرکزی کردار بھی اداکررہے ہیں۔

شیئرکریں