الحمراء آرٹس کونسل کے ملازمین کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہرعلی خان کے خلاف احتجاجی دھرنا،

ای ڈی کے خلاف نعرے بازی،مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔سٹاف کا اعلان

لاہور(شوبزرپورٹر)الحمرا آرٹس کونسل کے ملازمین کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان کے خلاف احتجاجی دھرنا،ای ڈی کے خلاف نعرے بازی،مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے،سٹاف کا اعلان،تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل کے ملازمین نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہرعلی خان کے ناروا روئیے کے خلاف الحمراء کے اندر دھرنا دیا اس دھرنے میں ملازمین نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہرعلی خان کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات کے پورے نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ملازمین نے دھرنے میں اپنا موقف بتاتے ہوئے کہاکہ لاہورآرٹس کونسل کا سٹاف بشمول مال روڈکمپلیکس،کلچرل کمپلیکس اپنی تمام ترصلاحیت کے مطابق ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا آرہاہے اس کے باوجود ان میں بے چینی اور پریشانی پائی جارہی ہے جس کی وجہ قابل لیڈرشپ کا نہ ہوناہے۔سٹاف سے ہروقت غیراخلاقی طور سے پیش آنا،ہرشخص کو دھمکائے رکھنا،سرکاری چھٹی والے دن بھی بے جاڈیوٹی پہ بلائے رکھنا،چھٹی کے بعد بھی سٹاف کو زبردستی دفتر میں پابندرکھنا، قوائدوضوابط کے مطابق اوورٹائم نہ دینااور ہرشخص کوشک کی نگاہ سے دیکھنااس امر کا موجب ہے کہ سٹاف کام میں دلجوئی کامظاہرہ نہیں کررہا۔سٹاف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات میں اوورٹائم کی بحالی،رسک الاؤنس دیاجائے،ہفتہ وارچھٹی کی بحالی،گذشتہ کی طرح سال میں دومرتبہ بونس کی بحالیاور سٹاف کی عزت نفس کی بحالی شامل ہے۔جب تک یہ مطالبات پورے نہیں کیئے جاتے ہم دھرنے پررہیں گے۔سٹاف کا کہنا تھا کہ ہماری یہ تجاویز اور مطالبات مان لیئے جائیں گے تو ہم بھی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوئی عار نہیں رکھیں گے۔

شیئرکریں