لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کے ہردلعزیز گلوکار عمران ہاشمی نے اپنا نیا میش اپ سونگ”دلدارا“ ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس میش اپ سونگ کو انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے ایک ملاقات کے دوران عمران ہاشمی نے بتایاکہ انہوں نے اپنا یہ سونگ دل والو ں کے لیئے بنایا ہے جس میں انہوں نے پیار کرنے والوں کو مدمقابل رکھاہے ایک سوال کے جواب میں عمران ہاشمی نے بتایاکہ اس میش اپ سونگ کو ریلیز ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ لیا گیاہے جسے نوجوان بہت پسند کررہے ہیں۔عمران ہاشمی نے کہاکہ انہو ں نے اپنے گیتوں میں ہمیشہ نوجوانوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے اور ان کا مذکورہ گیت بھی ان کے جذبات کی عکاسی کرتاہے۔عمران ہاشمی نے مذید کہاکہ ان کے دو بڑے میگا پراجیکٹ بھی تیار ہو رہے ہیں جو عید کے بعد انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے ریلیز کیئے جائیں گے۔
