گلاب کا 14 اگست کا خصوصی گیت”آیاہے یوم آزادی“ریلیز کردیاگیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر) معروف فوک گلوکارہ گلاب کا 14 اگست کا خصوصی گیت”آیاہے یوم آزادی“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز KB پروڈکشن نے اپنے آفیشل چینل اور سوشل میڈیاپر ریلیز کیاہے۔اس گانے کی شاعری الطاف باجوہ اور میوزک صابرعلی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے پروڈیوسر خرم بھٹی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ ”آیاہے یوم آزادی“ اس یوم آزادی کا سب سے پیارا ملی نغمہ ہے جسے ان کے پرستار بیحد سراہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں گلاب نے کہاکہ ملی نغمہ میں وطن کی محبت میں سرشار ہو کر گاتی ہوں کیونکہ وطن ہے تو ہم ہیں۔گلب نے مذید کہاکہ ان کے بہت سارے سنگرز کے ساتھ ڈیوٹ ویڈیوز بھی اس عید پر ریلیز کیئے جارہے ہیں جو ان کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہوں گے۔

شیئرکریں