تفصیل کے مطابق بلال ندیم حال ہی میں کینیڈا کے Schulich School of Business York University سے ماسٹر ڈگری لینے کے بعد وطن واپس آئے ہیں اور یہاں بطور ماڈل واداکار کیرئیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بلال ندیم نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں پہچان بنانا ہی
میرا ڈریم تھا،مگر اس سے قبل اپنی تعلیم کو مکمل کرنا چاہتا تھا۔ اسی لئے وہاں پڑھائی کے ساتھ ایکٹنگ کے حوالے سے متعدد کورس کئے۔پاکستان میں ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کیساتھ معیاری فلمیں بھی بننے لگی ہیں۔ایک پاکستانی ماڈل واداکار کی
حیثیت سے شناخت بنانا چاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ریمپ واک اور ویڈیو کے علاوہ بطور اداکار کام کی آفرز ہیں۔
