والڈ سٹی میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے جشن آزادی کو شان شایان طریقے سے منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں. اس سلسلے میں اندرون لاہور دہلی گیٹ، لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ، شیرانوالہ، کشمیری گیٹ، کو سبز اور سفید روشنیوں سے سجایا گیا ہے. اسی طرح لاہور قلعہ کا عالمگیری اور اکبری دروازے کو بھی سجایا گیا ہے. پرچم کشائی کی تقریب حضوری باغ قلعہ لاہور اور دہلی گیٹ پر 14 اگست کو ہو گی. اس سلسلہ میں کمیونٹی کی مدد سے گلیاں اور بازار سجائے جا رہے ہیں.
ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو بھرپور طریقہ سے منایا جارہا ہے.

شیئرکریں